14 ستمبر 2013 - 19:30
اگر شام پر حملہ ہوا تو اسرائیل سب سے پہلا ہدف ہوگا

شام کے مصالحت کے وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک پر امریکہ نے حملہ کیا تو اسرائیل، شام کے اہم اہداف میں شامل ہوگا۔

ابنا: علی حیدر نے کہا کہ دمشق کی جانب سے دفاع شام کے اندر سے شروع ہو کر اس کی سرحدوں سے باہر تک پھیل جائے گا۔حیدر نے شام کے تنازعہ میں سعودی عرب کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی انٹیلی جنس سربراہ پرنس بندر بن سلطان شام میں حکومت کی تبدیلی کے لئے سب سے زیادہ کوشاں ہیں۔یاد رہے کہ سنیچر کو امریکہ اور روس شام کے کیمیائی ہتھیاوں کے معاملے پر ایک چھ نکاتی منصوبے پر متفق ہوگئے ہیں جس کے تحت سنہ 2014 کے وسط تک یہ ہتھیار شام سے منتقل یا پھر تلف کر دیے جائیں گے۔9 ستمبر کو شام نے اپنے کیمیایی ہتھیار بین الاقوامی برادری کے کنٹرول میں دینے کی روسی تجویز کا خیر مقدم کیا تھا۔......./169